فرانسیسی ارب پتی برنارڈ آرنالٹ نے ایلون مسک سےمختصر وقت کے لیے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا۔
ایلون مسک سے دنیا کے امیر ترین انسان ہونے کا اعزاز چند لمحوں کے لیے چھین گیا۔ ایلون مسک کو فرانس کے 73 سالہ ارب پتی برنارڈ آرنالٹ نے کڑی ٹکر دے ڈالی۔
فوربز نے رئیل ٹائم بلینیئرز کی فہرست جاری کی۔ جس کے مطابق گذشتہ روز کچھ لمحوں کے لیے ایلون مسک فوربس کی ’رئیل ٹائم بلینیئرز‘ کی فہرست میں دوسرے مقام پر آگئے۔
ٹوئٹر اور ٹیسلا کے سی ای او کو برنارڈ آرنالٹ نے پیچھے چھوڑا تھا۔ فوربز کے مطابق اس وقت ایلون مسک 185 اعشاریہ 5 بلین ڈالر اثاثوں کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ برنارڈ آرنلٹ کے پاس 184 اعشاریہ7 بلین ڈالر کے اثاثے موجود ہیں۔
ایلون مسک کے اثاثوں میں کمی ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالر میں خریدنے کی وجہ سے ہوئی۔ گزشتہ سال ایلون مسک کے 300 بلین ڈالرز کے اثاثہ 185 بلین ڈالرز پر آگئے تھے۔
2021کے بعد یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ایلون مسک دوسرے نمبر پر آئے ہوں۔ رینکنگ میں تیسرے مقام پر بھارت کے گوتم اڈانی ہیں اور چوتھے نمبر پر ایمازون کے بانی جیف بیزوس ہیں۔