ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
انٹربینک میں ڈالر 39 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 223 روپے 81 پیسے ہے۔
گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 223 روپے 42 پیسے تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ مسلسل تیسرے روز 231 روپے پر برقرار ہے۔