ایلون مسک نے ٹوئٹس کے اسٹیٹس میں‌اہم تبدیلی کرنے کا سوچ لیا

ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک ٹوئٹس سے ڈیوائس لیبلز کو ختم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

فی الحال، اگر آپ آئی فون کا استعمال کرتے ہوئے ٹوئٹ کرتے ہیں تو ٹوئٹ کے نیچے ’Twitter for iPhone‘ کا لیبل ہوگا اور اگر صارف کے پاس اینڈرائیڈ اسمارٹ فون ہے، تو اس پر ’Twitter for Android‘ کا لیبل نظر آتا ہے۔

تاہم، جلد ہی یہ لیبلز ختم ہوجائیں گے کیونکہ ایلون تمام ٹوئٹس کو بھید بھاؤ سے پاک کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ جس کے بعد آئی فونز اور اینڈرائیڈ صارفین کے درمیان کوئی فرق نہیں رہے گا۔

ایلون مسک نے اپنے ایک ٹوئٹ میں اس فیچر کو اسکرین کی جگہ کا ضیاع قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی نہیں جانتا کہ ہم نے ایسا کیوں کیا۔

ٹوئٹر پر آئی فون اور اینڈرائیڈ لیبلز ختم کرنے سے صارفین کو دوسروں کی توہین کرنے سے بھی روکا جاسکے گا۔

ماضی میں کئی ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جب آئی فون صارفین نے ٹوئٹر پر اینڈرائیڈ صارفین کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔

اس سے قبل مسک نے کہا تھا کہ ٹوئٹر بہت سے ممالک میں خاص طور پر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے سست ہے، میں ٹوئٹر کے انتہائی سست ہونے کے لیے معذرت چاہتا ہوں۔“

اپنا تبصرہ بھیجیں