سعودی عرب میں باران رحمت کے لئے مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ سمیت ہزاروں مساجد میں لاکھوں افراد نے باجماعت نماز استسقاء ادا کی۔
اللہ کے حضور نماز استسقاء کی ادائیگی حرمین شریفین میں لاکھوں افراد نے باجماعت نماز استسقاء ادا کی۔
سعودی عرب میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی اپیل پر بارش کے لئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔
مسجد الحرام میں امام کعبہ عبدالرحمن السدیس نے نماز استسقاء کی امامت کروائی جبکہ مسجد نبوی ﷺ میں امام عبداللہ بن عبدالرحمان نے نماز استسقاء کی امامت کی۔ لاکھوں افراد نے باجماعت نماز استسقاء ادا کی اور اللہ کے حضور بارش برسانے کی دعاکی۔
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ ہمیں ہر حال میں اللہ کی مدد درکار ہے اور وہی ہر چیز پر قادر ہے۔ نماز استسقاء سنت رسولﷺ ہے، لوگوں کو چاہئیے کہ وہ استغفار کریں اور صدقہ خیرات کریں۔
حرمین شریفین کے علاوہ سعودی عرب بھر کی 12 ہزار سے زائد مساجد میں نماز استسقاء ادا کی گئی ہے۔