وینا ملک نے سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر سابق شوہر اسد خٹک کی ایک سال بعد بچوں سے ملاقات کرادی۔
سندھ ہائی کورٹ میں بچوں کو پیش کرنے سے متعلق فیملی کورٹ کے حکم کے خلاف ویناملک کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے والد اسد خٹک سے بچوں کی 2 گھنٹے کی ملاقات کرانے کا حکم دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ بچوں کے معاملے میں والدین بہترین جج ہوتے ہیں، عدالت سے باہر معاملات طے کرنے کی کوشش کریں۔
عدالتی حکم پر وینا ملک نے اپنے سابق شوہراسد خٹک کی ایک سال بعد بچوں سے ملاقات کرادی۔
عدالتی حکم پر اداکارہ اورماڈل وینا ملک بچوں کی والد اسد خٹک سے ملاقات کے لئے سندھ ہائیکورٹ پہنچیں۔
ایک سال بعد عدالتی احاطے میں بچوں کی والد سے 2 گھنٹے ملاقات کرائی گئی۔
اسد خٹک بچوں کیلئے تحائف بھی لائے تھے۔ بیٹی امل خان تو والد کے ساتھ بیٹھی رہیں لیکن بیٹا ابرم خان والدہ سے چمٹا رہا۔
طویل عرصے بعد بچوں سے مل کر اسد خٹک انتہائی خوش نظرآئے، انہوں نے کہا کہ دو تین سال بعد بیٹی گود میں سوئی تو بہت اچھا لگا، بچوں کے لئے معاملات مل بیٹھ کر حل کرنا چاہتا ہوں۔
وینا ملک اور اسد خٹک کی شادی دسمبر 2013 کو ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ وینا ملک نے 2017 میں اسد خٹک سے خلع لے لی تھی۔