بنگلا دیش انڈر 19 ٹیم نے پاکستان انڈر 19 ٹیم کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں سیریز کے آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان انڈر 19 نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 42 اوورز میں9 وکٹ پر 220 رنز بنائے۔
Bangladesh U19 win the third One-Day to take the series 2-1.#PAKvBAN | #PakistanFutureStars https://t.co/F7rku9YoSv pic.twitter.com/1YYGSXR11h
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 14, 2022
جواب میں بنگلادیش نے ہدف 41 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، اوپنر محمد عاشق الرحمٰن شبلی نے 72 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، کپتان احرار امین 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پرویز جبون نے ناقابل شکست 57 رنز کی فتح گر اننگز کھیلی ۔
بنگلا دیش کے پرویز جبون کو شاندارآل راؤنڈ کار کردگی دکھانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قراردیا گیا۔