انڈونیشیا میں چین اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات

بالی میں چین اور امریکا کے صدور کی اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے عالمی امن و استحکام کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جی 20 سمٹ کے موقع پر پیر کو انڈونیشیا کے دارالحکومت بالی میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں صدور نے خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کیساتھ مصافحہ کیا۔

چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے ساتھ تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ پٹری پرلائیں گے، دنیا کی خدمت کیلئے امریکی صدر کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

امریکی اور چینی صدور کے درمیان ملاقات سے کئی گھنٹے پہلے وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا ہے کہ ملاقات کا بنیادی مقصد ’راستے کے واضح قواعد‘ اور ’محفوظ راستوں‘ کا تعین ہے۔

عہدے دار کا کہنا تھا کہ ہم وہ سب کچھ کر رہے ہیں تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ مقابلہ لڑائی میں تبدیل نہیں ہوگا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ بائیڈن چین کو اس کے اتحادی شمالی کوریا کو لگام دینے کے لیے دباؤ ڈالیں گے۔ ریکارڈ توڑ میزائل تجربات کے بعد خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ پیانگ یانگ جلد ہی اپنا ساتواں جوہری تجربہ کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں