پشاور زلمی نے پاکستان سپرلیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیئے بابر اعظم سے رابطہ شروع کر دیا

بابراعظم کے کراچی کنگز چھوڑنے کے فیصلے کے بعد پشاور زلمی نے انکو اپنی ٹیم کا حصہ بنانے کیلئے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور زلمی نے رابطہ کرکے بابر اعظم کو ٹیم کا حصہ بنانے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے تاہم بابر اعظم اور پشاور زلمی کے معاملات تاحال طے نہیں ہوسکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے ساتھ معاملات طے نا ہونے پر بابر اعظم کا ڈرافٹنگ میں حصہ لینے کا امکان ہے۔

فرنچائزز کا ایک دوسرے سے کھلاڑی ٹریڈ کرنے کا کل (جمعہ کو) آخری دن ہوگا، کراچی کنگز بابر اعظم کی جگہ دوسرے کھلاڑی کی تلاش میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں