پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کو چیئرمین پی سی بی بنائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو مزید توسیع نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کسی کرکٹر کوچیئرمین پی سی بی بنانے کے خواہش مند ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیزراجہ کوچیئرمین پی سی بی بنانےکے حوالے سے ایک دو روزمیں فیصلہ کرینگے۔
واضح رہے کہ موجودہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی مدت 24 اگست کو ختم ہورہی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ وزیراعظم سجھتے ہیں کہ انکا ویژن ایک تجربہ کار کھلاڑی ہی پایہ تکمیل تک پہنچاسکتا ہے، رمیزراجہ ماڈرن کرکٹ سے بھی بخوبی آگاہ ہیں،بحیثیٹ کمنٹیٹر وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔