پاسپورٹ کی فیس اب آن لائن جمع کروائیں ، ایپ متعارف کرا دی

ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ (ڈی جی آئی پی) نے پاسپورٹ کی فیس کی ادائیگی کے لیے آن لائن ایپلی کیشن متعارف کرا دی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ’پاسپورٹ فی آسان‘ اقدام کے تحت متعارف کرائی گئی ایپ کے ذریعے لاکھوں افراد بینک کے باہر لائنوں میں لگے بغیر آن لائن فیس ادا کر سکیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سوشل میڈیا پر پاسپورٹ فیس کی ادائیگی کے لیے آن لائن سروس کا افتتاح کیا اور انہوں نے اس اقدام کے حوالے سے سوشل میڈیا پر بھی ایک پیغام جاری کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے اسٹریٹیجک ریفارمز کمیٹی کے سربراہ سلمان صوفی نے بھی سوشل میڈیا پر بتایا کہ متعلقہ سروس کو عوام کے لیے فعال کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ایپ کے ذریعے شہری ڈی جی آئی پی کے ویب پورٹل پر جا کر پے ماسٹر کے ذریعے پاسپورٹ کی آن لائن فیس ادا کر سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں