ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پرتھ کے اوپٹس اسٹیڈیم میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کا میچ پاکستان اور نیدر لینڈز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں پاکستان نے کامیابی اپنے نام کی۔
میچ کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایک تیز باؤنسر پھینکی جو نیدر لینڈز کے کھلاڑی ڈی لیڈ کی آنکھ پر جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔
گیند لگنے کے فوری بعد پاکستانی کھلاڑی انہیں دیکھنے کے لیے پہنچ گئے جب کہ فوری فزیو کو بھی گراؤنڈ میں بلوا لیا گیا جن کے ساتھ ڈی لیڈ کو گراؤنڈ سے باہر بھیج دیا گیا۔
بعد ازاں نیدرلینڈز نے ڈی لیڈ کی جگہ لوگن وین بیک کو متبادل کے طور پر بھیج دیا۔
میچ کے ختم ہونے کے بعد حارث رؤف زخمی کھلاڑی ڈٰی لیڈ کے پاس پہنچ گئے اور ان سے خیریت دریافت کی، بعد ازاں حارث رؤف نے ڈی لیڈ کو گلے لگاتے ہوئے انہیں کہا کہ ’آپ مزید طاقت کے ساتھ واپس آؤ گے‘۔
اس ملاقات کی ویڈیو آٗئی سی سی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی گئی ہے جس کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’پچ پر شدید مقابلے کے بعد حارث رؤف اور ڈی لیڈ کے درمیان میدان سے باہر بھی زبردست دوستی دیکھیں‘۔
'You'll come back stronger!' 💪
Watch the great camaraderie off the field between Haris Rauf and Bas de Leede despite a fiery contest on the pitch 🤝#T20WorldCup | 📽: @TheRealPCB pic.twitter.com/VbyZFiCEOD
— ICC (@ICC) October 30, 2022
واضح رہے کہ اس میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جب کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ابھی دو میچز ہونا باقی ہیں۔
قومی ٹیم کا اگلا اور سیمی فائنل تک رسائی کے لیے فیصلہ کن میچ 3 نومبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا جب کہ 6 نومبر کو پاکستان ٹیم بنگلادیش سے ٹکرائے گی۔