انٹرنیشنل مارکیٹ میں کمی اور پاکستان میں‌ سونے کی فی تولہ قیمت میں‌اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کی کمی جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونا 1300 روپے مزید بڑھ گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 11 ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1647 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1300 روپے اور 1115 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 47 ہزار 700 روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 26 ہزار 629 روپے پر پہنچ گئی۔

اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ اور دس گرام قیمت بالترتیب 1580 روپے اور 1354 روپے 60 پیسے پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں