انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کم ہوئی ہے۔
جمعرات (20 اکتوبر) کے روزانٹر بینک میں ڈالر مزید 42 پیسے مہنگا ہوکر 221 روپے 30 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔
تاہم کاروباری اوقات کے اختتام پر اس میں کمی آئی اور ڈالر 7 پیسے بڑھ کر 220 روپے 95 پیسے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/TXNd1u9F2z pic.twitter.com/vhnQTwjztU
— SBP (@StateBank_Pak) October 20, 2022
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2 روپے 55 پیسے کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد ڈالر 225 روپے 45 پیسے پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کے بعد اب اوپن اور انٹر بینک میں ڈالر کی قدر کا فرق 7 سےکم ہوکر 4 روپے رہ گیا ہے۔