گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے سبب مزید 65افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ تین ہزار84 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 53 ہزار 770کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 5.73فیصد رہی۔
این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 848جبکہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 19 ہزار 970 ہو گئی ہے۔
Statistics 21 Aug 21:
Total Tests in Last 24 Hours: 53,770
Positive Cases: 3084
Positivity % : 5.73%
Deaths : 65— NFRCC (@NFRCCofficial) August 21, 2021
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں تین لاکھ 78 ہزار 288، سندھ میں چار لاکھ 18 ہزار 478، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 55 ہزار 712، بلوچستان میں 31 ہزار 781، گلگت بلتستان میں نو ہزار 579، اسلام آباد میں 95 ہزار 709 جبکہ آزاد کشمیر میں 30 ہزار 423 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق پنجاب میں 11 ہزار 505، سندھ میں چھ ہزار 566، خیبرپختونخوا میں چار ہزار 750، اسلام آباد میں 848، بلوچستان میں 335، گلگت بلتستان میں 169 اور آزاد کشمیر میں 675 مریض زندگی کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔