ڈالر کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمت کو بھی پر لگ گئے

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 750 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 49 ہزار روپے پر پہنچ گیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 643 اضافے سے ایک لاکھ 27 لاکھ 786 روپے ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ بین الاقوامی صرافہ مارکیٹ میں 4 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونے کا بھاؤ 1653 ڈالرز پر آگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں