روسی ایئرفورس کا جیٹ طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا، حادثے میں چار افراد ہلاک ہوئے ، پائلٹ محفوظ رہا۔
حادثہ روس کے شہر یےسک میں پیش آیا۔طیارہ ٹکرانے کے بعد چار منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارے کے انجن میں آگ لگنے سے حادثہ پیش آیا۔ حادثے سے پہلے پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
Russian Military SU-34 Fighter Jet Deadly Crash into Apartment Complex in Yeysk Russia @ Ukraine Border Russian Pilot Ejected landed in parking lot #FollowBackPATRIOTS #PATRIOTSunite @BeHeavenbound pic.twitter.com/LdvJloP5dz
— U2Bheavenbound (@BeHeavenbound) October 17, 2022
طیارہ ٹکرانے کے بعد رہاشی عمارت سمیت آس پاس کی عمارتوں کو آگ لگ گئی۔
ایس یو 34 سپرسونک بمبار طیارہ تربیتی مشن پر تھا، حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔