پاکستان کا رواں ہفتے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا امکان

فنانشل ایکش ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف )کا 2 روزہ اجلاس 20اور 21اکتوبر کو پیرس میں ہونے جا رہا ہے، دیگر امور کے علاوہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پر امید ہے، کیونکہ فیٹف کی جانب سے دیئے گئے 40 پوائنٹس پر پاکستان نے عمل کر دیا ہے اور اس کے جائزے کیلئے 2 ماہ قبل فیٹف کا 15 رکنی وفد پاکستان بھی آیا تھا اور اس نے واپس جا کر مثبت رپورٹ دی تھی ، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنا ہے یا نہیں اس بات کا اعلان صدر ایف اے ٹی ایف 21اکتوبر کو کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں