پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بنگلہ دیش انڈر19 کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش انڈر 19 کے دورہ پاکستان کا شیڈول جاری ہوگیا ہے جس کے مطابق مہمان اسکواڈ ایک چار روزہ اور پانچ ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے یکم سے 19 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گی۔
Schedule announced for Bangladesh U19 tour of Pakistan
More details ➡️ https://t.co/QZaS0a7Cgw#PakistanFutureStars pic.twitter.com/DsOpegViVY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 17, 2022
شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ یہ تمام چھ میچز 4 سے 18 نومبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جائیں گے۔
شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ پانچ محدود اوورز (45 اوور) کے میچ 10 سے 18 نومبر کے درمیان کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے سیریز کے لیے قومی انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔