صرافہ بازاروں میں سونے کے دام میں مزید اضافہ، ایک تولہ سونے کے بھاؤ ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپے ہوگئے۔
13 اکتوبر کو بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے بھای 8 ڈالر اضافے سے 1676 روپے فی اونس ہوگئے۔
مقامی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔
جمعرات کو فی تولہ سونا 1800 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 48 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1543 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 25 ہزار 429 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ 3 روز میں سونا 5 ہزار روپے فی تولہ مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب چاندی کے دام 1570 روپے فی تولہ پر برقرار رہے ہیں۔