ویمنز ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے سیمی فائنل میں سری لنکا نے پاکستان کو فتح حاصل کرنے کے لیے 123 رنز کا ہدف دے دیا۔
سری لنکن ویمنز ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹ کے نقصان پر 122 رنز اسکور کیے۔
پاکستانی بولر نشرح سندھو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ سعدیہ اقبال، ندا ڈار اور ایمن انور نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سری لنکن ویمن کھلاڑی ہرشیتھا سماراوکرما 35 رنز بنا کرنمایاں رہیں،انوشکا سنجیوانی نے 26 اور نیلکشی ڈو سلوا نے 14 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے تھائی لینڈ کو 74 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔