پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1450 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کوئی کمی پیشی نہیں ہوئی اورعالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1668 ڈالر پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1450 روپے اور 1286 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، ملتان، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور کوئٹہ میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھنے کے بعد 1 لاکھ 46 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 1 لاکھ 25 ہزار 429 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔