روس نے واٹس اپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی کمپنی ’میٹا‘ کو شدت پسند اور دہشت گرد قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں واٹس اپ، فیس بک اور انسٹاگرام کی کمپنی ’میٹا‘ کو شدت پسند تنظیم کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے پیچھے روس کی وفاقی مالیاتی مانیٹنرنگ تنظیم کا ہاتھ ہے جس کی سفارشات پر ایہ اقدام سامنے آٰیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مارچ میں بھی روس نے میٹا کو شدت پسند پلیٹ فارم قرار دیا تھا جس کے بعد اسے بلاک کردیا گیا تھا۔
ایک بیان میں روس نے الزام کیا تھا کہ میٹا روسی اور عالمی صارفین کو روسی ذرائع ابلاغ اور حکومتی نیوز ایجنسیوں تک رسائی کو روک رہی ہے جو ایک امتیازی اقدام ہے۔
بعد ازاں روسی پراسیکیوٹر جنرل آفس نے بھی میٹا کو ایک شدت پسند تنظٰیم قرار دیا تھا جب کہ بعد ازاں میٹا نے شدت پسندی کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے عدالت میں اپیل دائر کی تھی جس کو ماسکو کی عدالت نے مسترد کردیا تھا۔
دوسری جانب اس فیصلے پر اب تک میٹا کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جب کہ روس میں اب یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ واٹس اپ، فیس بک اور انسٹاگرام کو بلاک کردیا جائے گا۔