سہ فریقی T20 سیریز: پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 131 رنز کا ہدف

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 131 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان نےمقررہ 20 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر130 رنز بنا ئے، آج کے میچ میں بابر اور رضوان کی پارٹنر شپ نے قومی ٹیم کو 30 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابر اعظم 21، رضوان 16، شان مسعود 14، شاداب 8 اور حیدر علی 8 رنز بناکر پویلین لوٹے ۔

پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد 27 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، محمد نواز صفر اور وسیم جونیئر 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے۔آصف علی نے 25 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے،حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ کو فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ نے اپنی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں،بلیئرٹکنر اور مچل سینٹنر ٹیم میں شامل کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ دونوں سہ فریقی سیریز میں آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہے ہیں،گرین شرٹس نے اپنے پہلے میچ میں بنگلادیش کو مات دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کیویز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی۔

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد دوسرے میچ میں بنگلادیش کے خلاف فتح حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں