پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 16 روپے 71 پیسے کی کمی واقع ہو چکی ہے۔
آج بروز بدھ کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 70 پیسے سستا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 223 روپے 94 پیسے ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ انٹر بینک کے آٹھویں کاروباری سیشن میں امریکی ڈالر 16 روپے 71 پیسے سستا ہو چکا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے پاکستان کے قرضوں میں 1950 ارب روپے کی کمی آئے گی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 227 روپے ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.50 روپے سستا ہوا ہے۔