لاہور میں جمعہ کو ہونے والی بارش نے کئی روز کی گرمی کا زور توڑدیا۔ کمشنر لاہور کیپٹن محمد عثمان نے بارش کے باعث غیرمعمولی صورتحال کے باعث تمام محکموں کو فیلڈ میں رہنے کےاحکامات جاری کردئیے۔
کمشنرلاہور نے کہا کہ ڈسپوزل اسٹیشنزفعال اورسکشن مشینز سمیت ڈی واٹرنگ مشینیں فیلڈ میں موجود ہونی چاہیئے۔انھوں نے ہدایت کی کہ شہر کی بڑی مساجد کے گرد سڑکوں کو چیک کیا جائے اورنکاسی آب کا آپریشن شروع کریں۔ تمام محکمےمکمل الرٹ رہیں اور پورا عملہ فعال رکھیں۔
کمشنرلاہور نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور واسا کے ڈائریکٹرزاپنےعلاقوں کا فوری دورہ کریں۔سورنگ پوائنٹس پرایمرجنسی مراکز پر چوکس رہیں۔ واسا افسران عملہ سمیت اپنے ایریازمیں خود موجود ہونے چاہئیں۔ تمام سورنگ پوائنٹس پرافرادی ومکینیکل وسائل یقینی بنائیں۔
انھوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز محکمہ موسمیات کے ساتھ رابطہ رکھیں اورانتظامات مکمل کریں۔ٹریفک پولیس بند ہونے والےراستوں کا متبادل انتظام کرائیں گے۔ نکاسی آب کیلیے واسا افسران مکمل الرٹ رہیں اورمشینری فیلڈ میں موجود رکھیں۔ تیز بارش کی صورت میں شہری گھروں سےغیرضروری طور پرباہرنہ نکلیں۔