پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شوہر کی جانب سے کسینو میں جیتی رقم سیلاب زدگان کو عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حریم شاہ ان دنوں شوہر بلال کے ہمراہ ملائیشیا چھٹیاں منانے کے لیے گئی ہوئی ہیں جہاں سے وہ مختلف تصاویر اور ویڈیوز شیئر کر رہی ہیں۔
چند دن قبل ٹک ٹاکر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے شوہر کے ہمراہ کسینو میں بیٹھی ہیں، ویڈیو میں حریم شاہ کہتی ہیں کہ ان کے شوہر نے کسینو میں 5000 ملائیشین رنگٹ جیتے جس پر انہوں نے شوہر کو مشورہ دیا کہ وہ یہ رقم سیلاب متاثرین کو عطیہ کر دیں۔
جواب میں حریم شاہ کے شوہر بلال حامی بھرلیتے ہیں اور کسینو کی رقم سیلاب متاثرین کو دینے کے لیے رضامند ہو جاتے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ویڈیو میں حریم شاہ کہتی ہیں کہ 5000 ملائیشین رنگٹ پاکستانی 25 لاکھ کے برابر ہیں جبکہ حقیقت میں یہ رقم ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔