روپے کی قدر بحال ہونے لگی، ڈالر کی قیمت میں کمی

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 3 روپے 01 پیسے کمی ہوگئی، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کا لین دین 234روپے میں جاری ہے۔

گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 2 روپے 63 پیسےسستا ہوا تھا، جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 237روپے 02پیسے ریکاڑڈ کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں