فرانس، کارگو طیارہ رن وے سے پھسل کر جھیل میں جا گرا

فرانس کے مونٹ پیلیئر ہوائی اڈے پر ایک کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران پھسل کر جھیل میں جا گرا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی فرانس کے محکمہ ہیرالٹ نے اس واقعے پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ طیارے میں سوار تینوں افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے مونٹ پیلیئر سٹی کے ہوائی اڈے پر ایک بڑا حادثہ پیش آیا، لینڈنگ کے دوران ایک کارگو طیارہ رن وے سے باہر نکل گیا اور رن وے کے قریب جھیل میں آدھا ڈوب گیا۔

اس حادثے کے بعد ہوائی اڈے کو مسافروں اور کارگو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ اس دوران طیارے کا اگلا حصہ تقریباً آدھا پانی میں چلا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ کارگو جہاز کا ایک انجن بھی پانی میں ڈوب گیا۔ فی الحال اسے نکالنے کی کوشش ی جارہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ کارگو جہاز بوئنگ 737 نے پیرس کے چارلس ڈی گال ہوائی اڈے سے مونٹ پیلیئر کے لیے اڑان بھری تھی۔ اس دوران مونٹ پیلیئر ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارہ رن وے سے آگے نکل گیا اور قریبی جھیل میں ڈوب گیا۔ طیارے میں سوار تینوں افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

حادثہ کیوں اور کیسے ہوا ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا، جنوبی فرانس کے محکمہ ہیرالٹ نے اس واقعے پر ایک بیان جاری کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ طیارے میں سوار تینوں افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ہوائی اڈے کے بند ہونے سے متاثر ہونے والی ایئر لائنز ٹرانساویا فرانس، ایزی جیٹ، ایئر فرانس، لکسیر، کے ایل ایم اور وولوٹیا ہیں۔ اتوار کے دن بھی ہوائی اڈہ صبح 12 فلائٹس کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں