پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا ممکنہ فیصلہ کیا گیا یے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی نے افغانستان کیخلاف ون ڈے سیریز کے لیے سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، اور حسن علی کو آرام دیا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک افغان سیریز کے لیے فاسٹ بولر محمد عامر کی واپسی متوقع ہے۔ افغانستان کیخلاف شاداب خان کو ون ڈے سیریز میں کپتان مقرر کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔