انگلینڈ سے تاریخی فتح، بابر اعظم نے سب کپتانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

انگلینڈ سے تاریخی فتح کے ساتھ ہی کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا، بابر اعظم پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں۔

بابر اعظم نے اب تک 49 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی قیادت کی، جس میں 30 میں پاکستان کو فتح دلائی جبکہ 14 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اس سے پہلے یہ اعزاز سرفراز احمد کے پاس تھا، سرفراز نے 39 میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی، جس میں سے 29 میچز میں کامیابی جبکہ 8 میں شکست ہوئی۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر شاہد آفریدی ہیں جنہوں نے 43 میچز میں پاکستانی ٹیم کی کمان سنبھلاتے ہوئے 19 میچز میں فتح حاصل کی جبکہ 24 میچوں میں شکست ہوئی۔

چوتھے نمبر پر محمد حفیظ کا نام ہے جنہوں نے 29 میچوں میں کپتانی کے فرائض انجام دئیے جن میں سے 18 میں فتح اور 11 میں شکست ہوئی، شعیب ملک نے 20 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 13 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 7 میں شکست کا سامنا ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں