انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار کامیابی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بابر اعظم اور محمد رضوان پر تنقید کرنے والوں پر طنز کے تیرچلادیے۔
شاہین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ’ اب وقت آگیا ہے کہ بابر اور رضوان سے جان چھڑالی جائے’۔
انہوں نے لکھا کہ’ دونوں اتنے خودغرض کھلاڑی ہیں، اگر صحیح کھیلتے تو میچ 15 اوورز میں ہی مکمل ہوجانا چاہیے تھا اور یہ آخری اوور تک لے گئے، میرے خیال سے اس پر تحریک نہ چلائی جائے؟’
شاہین نے کہا کہ مجھے اس بہترین ٹیم پر فخر ہے۔
I think it is time to get rid of Kaptaan @babarazam258 and @iMRizwanPak. Itne selfish players. Agar sahi se khelte to match 15 overs me finish hojana chahye tha. Ye akhri over tak le gaye. Let's make this a movement. Nahi? 😉
Absolutely proud of this amazing Pakistani team. 👏 pic.twitter.com/Q9aKqo3iDm
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) September 22, 2022
واضح رہے کہ پاکستان نے بابر اور رضوان کی شاندار اننگز کی بدولت 200 رنز کا ہدف آخری اوور میں پورا کرکے انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی اور سیریز ایک ایک سے برابر کردی۔
پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 200 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے پورا کرنے والی دنیا کی واحد ٹیم بھی بن گئی ہے۔
ہدف کے تعاقب میں بابر اعظم نے 66 گیندوں پر 110 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے، جب کہ رضوان نے 51 گیندوں پر 88 رنز کی اننگز کھیلی جس میں انہوں نے4 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔