آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی ایک بار پھر انگلینڈ کو مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میزبان گراؤنڈز کا اعلان کردیا گیا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 کا فائنل جون میں اوول میں کھیلا جائے گا جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2025 کا فائنل لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل ساؤتھمپٹن 2021 میں نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان افتتاحی فائنل کی میزبانی کر چکا ہے جس میں نیوزی لینڈ فاتح رہا تھا۔
The Oval in London will host the #WTC23 final, while the venue for the #WTC25 final has also been decided 🏏
More 👉 https://t.co/KAwg8uVJdN pic.twitter.com/w9qS7U8tEm
— ICC (@ICC) September 21, 2022
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اسٹینڈنگ کی سرفہرست دو ٹاپ ٹیمیں جون 2023 میں اوول میں مدمقابل آئیں گی۔
اوول کا میدان اس سے قبل 2004 اور 2017 کے آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی کے فائنلز کی میزبانی کر چکا ہے۔