محکمہ تعلیم پنجاب نے پبلک اور پرائیویٹ اسکولز انتظامیہ سے کورونا ویکسین کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب نے اسکولز انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق اسکولز انتظامیہ 18 اور اس سے زائد عمر کے طلبا جن کو ویکسین لگ چکی ہے ان کی رپورٹس جمع کروانا ہوگی۔