پاک فضائیہ کے شہید پائلٹ راشد منہاس نشان حیدر کی آج 50 ویں برسی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی پیغام جاری کیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے خصوصی پیغام میں کہا گیا کہ راشد منہاس شہید نشان حیدر نے عظیم قربانی دی، فرض کی ادائیگی میں مادر وطن کے دفاع کو پہلی ترجیح دی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ قومی ہیروراشد منہاس نے پاک فضائیہ کی عظیم روایت کو برقرار رکھا۔
On 5Oth Martyrdom anniversary, we remember with reverence, bravery & supreme sacrifice of National Hero Pilot officer Rashid Minhas Shaheed, Nishan-e -Haider. In line of duty, Pilot offr Rashid Minhas lived up to great traditions of Pakistan Air Force defending the motherland.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 19, 2021
دوسری جانب وزیر داخلہ شیخ رشید نےبھی قومی ہیرو کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد منہاس نے بہادری اور وطن سے محبت کی لازوال داستان بنا ڈالی۔ ہمیں تمام شہدا پر فخر ہے جن کی لازوال قربانیوں سے پاکستان قائم ہے۔
راشد منہاس نے 20 اگست 1971 کو جام شہادت نوش کر کے دشمن کی سازش ناکام بنائی تھی اور نشان حیدر پانے والے کم عمر ترین پائلٹ ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا پاکستان کا سب سے بڑا فوجی اعزاز”نشانِ حیدر” پانے والے راشد منہاس نے پاکستانی جنگی جہاز بھارت لے جانے کا ناپاک منصوبہ ناکام بنادیا تھا اس بے مثال بہادری پر انہیں فوجی اعزاز ’نشان حیدر‘ سے نوازا گیا-