سونے کی قیمت میں‌مسلسل اضافے کے بعد معمولی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 850 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

جمعہ کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 55ہزار روپےہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت بھی 728روپے کی کمی سے 1 لاکھ32 ہزار 888روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 19ڈالر کی کمی سے1667ڈالر ہوگئی۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں