پاکستان کرکٹ بورڈ نے فخر زمان کو بھی لندن بھیجنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انجری کے شکار فخر زمان کو لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا کہ دائیں گھٹنے کی انجری کا شکار فخر زمان ری ہیب کیلئے آج رات لندن روانہ ہونگے۔

فخر زمان ایشیا کپ میں دوران فیلڈنگ انجری کا شکار ہوئے تھے۔ فخر زمان کے لندن میںعلاج اور قیام کے تمام انتظامات پی سی بی کرے گا۔

میڈیکل پینل میں شامل ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال کی نگرانی میں فخر زمان ری ہیب کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بالر شاہین شاہ سے متعلق بتایا گیا کہ ری ہیب کے دوران شاہین شاہ آفریدی کے گھٹنے میں بہتری آئی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ورلڈکپ سے قبل مکمل طور پر صحت یاب ہونگے۔

پی سی بی ترجمان نے واضح کیا کہ کرکٹ بورڈ ہمیشہ کی طرح کھلاڑیوں کی صحت اور ری ہیب کا خیال رکھے گا۔

واضح رہے کہ سابق کپتان شاہد آفریدی نے جمعرات کو کہا کہ پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی کیلئے کچھ نہیں کیا اور شاہین اپنے خرچے پر علاج کے لیے لندن میں موجود ہے۔ بعد ازاں پی سی بی کی جانب سے درعمل سامنے آیا کہ کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کے میڈیکل اخراجات خود برداشت کرتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں