ملکہ ایلزیبتھ کا آخری دیدار،ہزاروں افراد بکنگھم پیلس کے باہرموجود

ملکہ برطانیہ کا جسد خاکی بکنگھم پیلس میں موجود ہے اور لاکھوں افراد ان کا آخری دیدار کرنے کے لیے لندن پہنچ رہے ہیں۔

برطانوی عوام ملکہ ایلزیبتھ کو جوق در جوق خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے لندن کا رخ کررہے ہیں۔ بدھ کی دوپہر ملکہ کا تابوت بکنگھم پیلس سے ویسٹ منسٹر ایبے لےجایا جائے گا۔ اس موقع پرلندن کی سیکورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے مختلف مقامات پر فوج بھی تعینات کردی گئی ہے۔

اس سے قبل منگل کی شام ملکہ برطانیہ کی میت ایڈنبرا سے لندن لائی جائے گئی جس کے بعد میت کو تابوت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ بکنگھم پیلس لےجایا گیا۔

ملکہ کا تابوت بدھ سے پیر کی صبح 6 بجے تک ویسٹ منسٹر ہال میں رکھا جائے گا۔ اس دوران عوام کو میت کے آخری دیدار کی اجازت ہوگی۔

امکان ہے کہ 5 روز میں 7 سے 10 لاکھ افراد ملکہ کا آخری دیدار کرسکیں گے۔

پیر کی صبح 6 بجے ویسٹ منسٹر ہال سے ملکہ کا تابوت ویسٹ منسٹر ایبے منتقل کردیا جائے گا اور پھر دن کے 11 بجے دنیا بھر کے سربراہان مملکت ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

پیر کے روز ہی ملکہ کی میت لندن سے ونڈسر کاسل لے جائی جائے گی جہاں سہ پہر کو سینٹ جارج چیپل میں ان کی تدفین ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں