پاکستان کی سینیئر اداکارہ ریشم پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دریا میں مچھلیوں کے کھانے کیلئے گوشت اور ڈبل روٹی کے ساتھ پلاسٹک کی تھیلیاں بھی دریا میں ہی پھینکنے پر تنقید کی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بظاہر اداکارہ ریشم ایک پُل پر اپنی گاڑی سے نیچے اتر کر پلاسٹک کی تھیلی سے گوشت کے ٹکڑے اور پھر ڈبل روٹی نکال کر دریا میں مچھلیوں کے لیے پھینک رہی ہیں، لیکن ساتھ ہی وہ ان پلاسٹکی کی تھیلیوں کو بھی پانی پھینک رہی ہیں جن میں ڈبل روٹی اور گوشت کے ٹکرے وہ لائی تھیں۔
جیسے ہی سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو وائرل ہوئی صارفین نے ریشم کو ماحولیاتی اور آبی آلودگی کے نقصانات سے آگاہ نہ ہونے پر آڑے ہاتھوں لیا،ایک صارف نے لکھاکہ ‘ان کا اعتماد سے پلاسٹک اس طرح پھینکنا ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور اس کے نقصانات کا ان کو کوئی اندازہ نہیں۔یہ وہ عمومی رویہ ہےجس کا خمیازہ ہماری زمین بھگت رہی ہے’۔
ان کا اعتماد سے پلاسٹک اس طرح پھینکنا ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی اور اس کے نقصانات کا ان کو کوئی اندازہ نہیں۔یہ وہ عمومی رویہ ہےجس کا خمیازہ ہماری زمین بھگت رہی ہے اور ہمیں اس کا نہ احساس ہے نہ دکھ۔افسوس!! pic.twitter.com/xhGPC8rMEi
— Asma Azam (@AsmaAzam71) September 12, 2022
ایک اور صارف نے لکھا کہ ریشم مچھلیوں کو کھانا تو کھلارہی ہیں لیکن ساتھ ہی انہوں نے پلاسٹک کی تھیلیاں دریا میں پھینک دیں جو مچھلیوں کو مار سکتی ہیں۔
Resham actress feeding ti fish
also throwing plastic that can kill them. pic.twitter.com/oHl8kPlLBG— Sidra Sheikh (@sidrasheikh_) September 12, 2022