پاکستان کے حذیفہ ابراہیم نے امریکا میں ہونے والی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت لی۔
ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پلاٹینیم فرینک میلٹ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا تھا۔
اس چیمپئن شپ میں 8 ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔
حذیفہ ابراہیم نے فائنل میں سری لنکن نژاد امریکن کھلاڑی رشی سری واستوا کو شکست دی۔
حذیفہ ابراہیم کی کامیابی کا اسکور گیارہ آٹھ، گیارہ نو اور بارہ دس رہا۔
اس سے قبل حذیفہ ابراہیم نے سیمی فائنل میں امریکن اور کوارٹر فائنل میں کینیڈا کے کھلاڑی کو شکست دی تھی۔
یہ 2022 میں حذیفہ ابراہیم کا تیسرا اور مجموعی طور پر 30 واں انٹرنیشنل ٹائٹل ہے۔