پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا جبکہ عالمی مارکیٹ کمی ہوگئی۔
صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے اضافے سے ایک لاکھ 51 ہزار 700 روپے اور دس گرام نرخ 728 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 58 روپے ہوگئی۔
مقامی مارکیٹ کے برعکس عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر سستا ہو کر ایک ہزار 721 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
ملک میں چاندی کی قیمت 60 روپے اضافے سے 1540 اور دس گرام 51.44 روپے مہنگی ہوکر 1320.30 روپے کی ہوگئی جبکہ فی اونس نرخ 0.07 ڈالر کمی سے 18.63 ڈالر ہوگئے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی بلند ترین قیمت ایک لاکھ 62 ہزار روپے فی تولہ ریکارڈ کی جاچکی ہے۔