ملک بھر میں سونے کی قیمت اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے کے بعد 1لاکھ 50 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 644 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 29 ہزار 330 روپے ہوگئی ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، اسلام آباد اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 50 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 644 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 29 ہزار 330 روپے ہوگئی ہے۔
دریں اثناء فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1480 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1268.86 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔