شہزادی ڈیانا کے انتقال کو 25 برس بیت گئے

آنجہانی شہزادی ڈیانا کے انتقال کو 25 برس بیت گئے ہیں۔ ان کے دونوں بیٹے کسی سرکاری تقریب میں ایک ساتھ شرکت نہیں کریں گے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق شہزادی ڈیانا کی 25 ویں برسی کے موقع پر شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری نجی نوعیت کی تقریبات میں علیحدہ علیحدہ شرکت کریں گے۔

شہزادہ ولیم نے گذشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ وہ لندن سے ونڈسر اسٹیٹ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ منتقل ہورہے ہیں۔

شہزادہ ہیری اپنے اہل خانہ کے ہمراہ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مقیم ہیں۔

36 سالہ شہزادی ڈیانا کی موت پیرس میں ایک ٹریفک حادثے میں ہوئی تھی۔ امکان ہے کہ ہر سال کی طرح اس بار بھی شہزادی ڈیانا کے چاہنے والے ان کی یاد میں پیرس کے اس ٹنل کے باہر گلدستے رکھیں گا جہاں 25 سال قبل ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں