افغانستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ عمر گل سے ان کی اہلیہ ڈاکٹر مریم نے درخواست کی ہے کہ کوچ صاحب پاکستان کے خلاف زرا ہاتھ ہولا (ہلکا) رکھنا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عمر گل کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ڈاکٹر مریم نے اپنے شوہر کو افغانستان کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔
Pakistan k khilaf zara haat hola rakhna coach saab 🙈🙈 congratulations 🎉 https://t.co/VAmlAleWUz
— Dr Mariamnaqsh (@MariamNaqsh) August 30, 2022
قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل بھی افغانستان کی ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہیں۔
اس حوالے سے عمر گل کا کہنا ہے کہ مجھے افغانستان کی اس ٹیم پر فخر ہے، ابھی مزید میچز بھی جیتنے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان کی ٹیم ایشیا کپ میں 2 میچز جیت کر سپر فور مرحلے میں پہنچ چکی ہے۔