ایشیا کپ 2022 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے چند روز پہلے پریکٹس سیشن کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی غیر رسمی ملاقات ہوئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق بھارتی کپتان پریکٹس کے لیے گراونڈ میں آنے والی پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملتے ہیں۔
اس دوران ان کی نظر بابراعظم پر پڑتی ہے اور وہ ان سے ملنے کے لیے ان کے پاس آتے ہیں اور گرم جوشی سے مصافحہ کرتے ہیں، دونوں کرکٹرز کے مابین چند سیکنڈز کے لیے گفتگو بھی ہوتی ہے۔
بعد ازاں آؤٹ آف فارم ویرات کوہلی قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف سے بھی ملتے ہیں اور ان کے پاس کچھ دیر ٹھہر کر اپنی ٹیم کے ساتھ گراونڈ سے چلے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2022 میں پہلا میچ 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔
Hello DUBAI 🇦🇪
Hugs, smiles and warm-ups as we begin prep for #AsiaCup2022 #AsiaCup | #TeamIndia 🇮🇳 pic.twitter.com/bVo2TWa1sz
— BCCI (@BCCI) August 24, 2022