بگ بیش کیلئے 43پاکستانی کھلاڑی ڈرافٹ میں شامل ،بابر ،رضوان اور شاہین حصہ نہیں

آسٹریلوی ٹی 20 لیگ “بگ بیش “کیلیے پی سی بی نے 43کھلاڑیوں کو این او سی جاری کر دیئے جب کہ شاداب خان ڈرافٹ کی ٹاپ لسٹ میں شامل ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آسٹریلوی ٹی 20 لیگ بگ بیش کی جانب سے آنے والے سیزن کے پلیئرز ڈرافٹ سے قبل پلاٹینیم کیٹیگری کا اعلان کردیا گیاہے ، جس میں دنیا کے نامور 12 ٹی 20 سٹارز شامل ہیں، پاکستان کے شاداب خان بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ ڈرافٹ کیلیے نامزد ہونے والے مزید 100 کھلاڑیوں کی تصدیق کردی گئی، مجموعی طور پر ڈرافٹ میں 279 کھلاڑیوں کے نام پیش ہوں گے جس میں سے بی بی ایل ٹیمیں اپنے سکواڈز کو حتمی شکل دیں گی۔

پلاٹینیم کیٹیگری میں شاداب خان کے ساتھ جنوبی افریقی فاف ڈوپلیسی، انگلینڈ کے جیس روئے، لیام لیونگ اسٹن، سیم بلنگز، ڈیوڈ ویلی، کرس جورڈن، ویسٹ انڈین کیرون پولارڈ، آندرے رسل، ڈیوائن براوو، افغان راشد خان اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ شامل ہیں، شاداب، روئے، بلنگز، رسل، ویلی، جورڈن اور بولٹ پہلی بار بی پی ایل ڈرافٹ نامزدگی لسٹ میں سامنے آئے ہیں۔

اتوار کے روز ہونے والے ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ میں پلاٹینیم کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی سلیکشن ہوگی، نامزد ہونے والے نئے کھلاڑیوں میں وہاب ریاض کے ساتھ کارلوس بریتھ ویٹ، ٹام کرن، جمی نیشم اور فل سالٹ بھی شامل ہیں،پاکستان کے 43 کھلاڑی ڈرافٹ لسٹ میں شامل ہیں، ان میں سرفراز احمد، محمد عامر، شان مسعود، شاہنواز دھانی، کامران اوران کے بھائی عمراکمل بھی موجود ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈرافٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں کو این او سی بھی جاری کردیے گئے ہیں ، ڈرافٹ کے بعد کلبز غیر منتخب پلیئرز کی خدمات بطور متبادل بھی حاصل کرسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں