اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ قتلِ حسینؑ اصل میں مرگِ یزید ہے، اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد، ہر وہ تحریک جو انصاف اور حق کے لئے چلائی جائے گی، کربلا اس کے لئے ایک مشعلِ راہ ہو گا۔
یوم عاشور کے موقع پر وفاقی وزیر اسدعمر نے اپنے ٹویٹ میں ایک وڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال سے زائدکا عرصہ گزر گیا ہے بھارت طاقت کے استعمال سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وڈیو میں ان کشمیری بچوں کا پیغام سنیں تو آپ کو اندازہ ہو جائے گا کہ اگر بھارت اگلے 70 سال بھی یہ کوشش کرتا رہے تو کامیاب نہیں ہو گا۔