بھارت نے پاکستانی سمیت 8 یوٹیوب چینلز بلاک کردیے

بھارتی حکومت نے غلط معلومات پھیلانے پرکئی یوٹیوب چینلزکو ایک بار پھر بلاک کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت اطلاعات و نشریات نے اس بار8 یوٹیوب چینلز کو بلاک کیا، جن میں سے ایک پاکستانی ہے۔

بھارت کی جانب گزشتہ سال دسمبرسے لے کر اب تک بلاک کیے جانے والے یوٹیوب چینلز کی تعداد 102 ہو گئی ہے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ آئی ٹی رولز2021 کے تحت ہنگامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ایک فیس بک اکاؤنٹ کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔

بیان میں مزید کہا کہ بلاک ہونے والے آٹھ یوٹیوب چینلزکے تقریباً 86 لاکھ سبسکرائبرز اور 114 کروڑ سے زیادہ ویوز تھے، جس میں ایک پاکستانی چینل “نیوز کی دنیا” کوبھی بلاک کیا گیا ہے ، اس چینل پر 97 ہزار سبسکرائبرز تھے۔

بلاک چینلزہندوستان کی قومی سلامتی، خارجہ تعلقات اورامن عامہ سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے تھے، جس کی مکمل تفصیلات بھی جاری کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں