پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے باعث مزید 2 کورونا مریض انتقال کر گئے۔
ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 52 ویں نمبر پر موجود ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 54 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
COVID-19 Statistics 15 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 18,045
Positive Cases: 459
Positivity %: 2.54%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 172— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 15, 2022
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 459 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 172 کی حالت تشویش ناک ہے۔
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 529 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 63 ہزار 347 ہو چکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 18 ہزار 45 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 98 لاکھ 50 ہزار 211 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔