پی آئی اے کا خصوصی طیارہ کابل سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچ گیا جس میں پاکستانی، غیر ملکی سفارتی مشن اور اہم عالمی اداروں کے ملازمین کو ریسکیو کیا گیا۔
سی ای او پی آئی اے ارشد ملک پرواز کے استقبال کے لیے خود ائیرپورٹ پر موجود تھے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے براہ راست آپریشن کی نگرانی گی جبکہ وزیر اعظم اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیداران کو بھی مطلع رکھا گیا۔
مسافروں نے بھی پی آئی اے کے عملے کے جذبے اور محنت کو سراہا۔
گزشتہ روز پی آئی اے کی تیسری خصوصی پرواز پی کے 6249 اسلام آباد سے کابل پہنچی تھی۔ تین روز قبل پی آئی اے کی 2 پروازیں افغانستان میں پھنسے غیرملکیوں اور پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد پہنچی تھیں۔
پی آئی اے کی پہلی پرواز افغانستان سے بوئنگ 777 اور دوسری پرواز پی کے 6251 مسافروں کو لے کر اسلام آباد پہنچی تھی۔
واضح رہے کہ کابل ائیرپورٹ پر مخصوص فوجی نقل وحرکت کے باعث پروازیں روک دی گئیں تھی۔ معاملات بہتر ہونے پر پی آئی اے نے افغانستان سے دوبارہ فلائٹ آپریشن شروع کیا تھا