القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری (جاسوس طیارے) ڈرون حملے میں مارے گئے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ایمن الظواہری کی موت کی تصدیق کردی اورکہا کہ القاعدہ کومکمل طورپرختم کردیا ہے اور اب افغانستان کو دہشت گردوں کی جنت بننے نہیں دیں گے۔ ایمن الظواہری کے سرکی قیمت 2.5 کروڑ ڈالر مقررتھی۔
افغانستان میں القاعدہ کے سربراہ ایمن الظواہری کو امریکی فورسز نے ڈرون حملے میں ہلاک کردیا۔
امریکی صدرجوُبائیڈن نے اپنے خطاب میں اس کارروائی کی تصدیق کردی۔ صدرجوُ بائیڈن کا کہنا تھا کہ الظواہری ویڈیو پیغام کے زریعے امریکا اوراتحادیوں پرحملوں کےلیے اکسا رہا تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کو نقصان پہچانے کا ارادہ رکھنے والے کان کھول کرسن لیں کہ ہم ہرقیمت پر امریکا کا دفاع کریں گے۔
امریکی صدرکا کہنا تھا کہ القاعدہ کومکمل طورپرختم کردیا ہے اوراب افغانستان کو دہشت گردوں کی جنت نہیں بننے دیں گے۔
امریکی انتطامیہ کے مطابق الظواہری کابل کے سیف ہاؤس میں تھےجس پر اپریل سے نظر رکھے ہوئے تھے۔ حملے میں الظواہری کے خاندان کے کسی فرد کو نقصان نہیں پہنچا جبکہ طالبان کو بھی امریکی حملےکی اطلاع نہیں تھی۔ دوسری جانب افغان حکومت نے حملے کی مذمت کی ہے۔ترجمان افغان حکومت نے ٹویٹ میں حملے کو بین الاقوامی اصولوں اور دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔